پومپیو کے بیان پر تنقید کرنیوالے اسرائیل میں تعینات چینی سفیر ہلاک

0

اسرائیل میڈیا کےمطابق 58 سالہ ڈو اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم انکی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، ڈو وی کو فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر تعینات ہوئے اس سے قبل وہ یوکرین میں چین کے سفارتکار رہ چکے ہیں۔۔۔

تل ابیب (میزان نیوز) اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں تعینات چینی سفیر ڈو وی دارالحکومت تل ابیب میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں، جمعہ کے روز ان کے سفارت خانے کی جانب سے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو پر کڑی تنقید کی گئی تھی کیونکہ امریکی سکیریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے اپنے حالیہ دورہ اسرائیل کے دوران چین کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے ردِ عمل پر تنقید کی تھی، یروشلم پوسٹ میں شائع ہونے والے ردِ عمل میں سفارت خانے نے پومپیو کے مضحکہ خیز بیان کی مذمت کی اور اس بات کی تردید کی کے چین نے کورونا وائرس کے بحران کو ابتدا میں چھپانے کی کوشش کی تھی، جمعہ کو چینی سفارتخانے نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر سخت حملہ کیا تھا جنھوں نے اسرائیل کے دورے پر چین کی کورونا وائرس کے وبائی مرض سے نمٹنے پر تنقید کی تھی، چینی سفیر شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا، تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی فیملی ان کے ساتھ اسرائیل میں مقیم نہیں تھی، وہ دارالحکومت تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہرزلیا میں مقیم تھے، خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کے معمول کے طریقہ کار کے مطابق پولیس یونٹس موقع پر موجود ہیں، اسرائیل میڈیا کے مطابق 58 سالہ ڈو اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، ڈو وی کو فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ یوکرین میں چین کے سفارت کار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

Share.

About Author

Leave A Reply