غیر قانونی دستاویز سےکشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، جنرل باجوہ

0

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کسی غیر قانونی دستاویز سے کشمیر کی حقیقت نہ ہی 1947ء میں تبدیل ہوئی تھی پاکستانی فوج مسئلہ کشمیر کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے ہمیشہ تیار ہے ۔۔۔۔

راولپنڈی (میزان نیوز) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ کسی غیر قانونی دستاویز سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم کے خلاف پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی غیر قانونی دستاویز سے کشمیر کی حقیقت نہ ہی 1947ء میں تبدیل ہوئی تھی، نہ اب ہوئی ہے اور نہ ہی کبھی ہوگی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ہر قیمت پر ظلم کے آگے کھڑے رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج جموں و کشمیر کی حرمت سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور یہ مسئلہ کشمیر کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ ایکشن لیں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، انھوں نے کہا کہ انڈیا کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایکشن کرسکتا ہے، یاد رہے کہ انڈین حکومت کی جانب سے کشمیر کی مخصوص آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیر میں گزشتہ دس روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply