عمران نےکرتارپور سرحدی راستہ قادیانیوں کیلئےکھولا ہے،فضل الرحمٰن

0

آئین مقدس صحیفہ تو ہے لیکن اس پرعمل نہیں ہورہا پاکستان تب ہی مضبوط ہوگا جب آئین پر عمل ہوگا دھاندلی کے ذریعے بیرونی ایجنٹ مسلط کیے جنہوں نے انکو مسلط کیا وہ ان سے شکوہ تو کریں گے ۔۔۔۔۔

پشاور (میزان نیوز) پاکستان کی شدت پسند مذہبی جماعت جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو انڈیا سے دوستی کے طعنے دیتے تھے اب خود کرتارپور کھول دیا اور فائدہ بھی نہ ہوا، کرتارپور قادیانیوں کیلئے کھولا گیا ہے جب کہ آسیہ بی بی کی بریت عالمی اداروں نے مالی مدد سے مشروط کی اور فیصلے کے بعد قادیانیوں کا لندن میں اجتماع ہوا جس میں عمران خان سے وعدے ایفاء کرنے کا کہا گیا، اُنھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے نیب ختم نہیں کرنے دیا اب دونوں ہی جماعتیں احتساب بھگتیں، پشاور میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  پرویز مشرف طرز پر نیب سیاسی انتقام لے رہا ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے نیب ختم نہیں کرنے دیا اب دونوں ہی جماعتیں احتساب بھگتیں جب کہ  تحریک انصاف نے احتساب کمیشن ختم کیا ہے تو نیب کیوں نہیں ختم کرسکتے، جے یو آئی(ف) کے سربراہ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قرصہ نہ لینے کی باتیں کرنے والوں نے روزانہ 15 ارب روپے کے قرضے لے رہے ہیں، اب ہر شخص ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض ہے، زرمبادلہ ذخائر نصف اور اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی، لاکھوں گھر گرا دیئے اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے لیکن اب بھی آئی ایم ایف کی شرائط جاری ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دوسروں کو انڈیا سے دوستی کے طعنے دیتے تھے اب خود کرتارپور کھول دیا اور فائدہ بھی نہ ہوا، کرتار پور قادیانیوں کیلئے کھولا گیا ہے جب کہ آسیہ بی بی کی بریت عالمی اداروں نے مالی مدد سے مشروط کی  اور فیصلے کے بعد قادیانیوں کا لندن میں اجتماع ہوا جس میں عمران خان سے وعدے ایفاء کرنے کا کہا گیا، سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ آئین مقدس صحیفہ تو ہے لیکن اس پرعمل نہیں ہو رہا، پاکستان تب ہی مضبوط ہو گا جب آئین پر عمل ہو گا، دھاندلی کے ذریعے بیرونی ایجنٹ مسلط کیے گئے جنہوں نے ان کومسلط کیا وہ ان سے شکوہ تو کریں گے، کب تک دھاندلی ہوتی رہے گی اور اسٹیبلشمنٹ کردار ادا کرتی رہے گی۔  

Share.

About Author

Leave A Reply