عرب لیگ اسرائیلی تسلط پسندی کا مقابلہ کرنےسے دستبردار ہو گئی

0

عرب لیگ کے گزشتہ روز وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور امریکہ کے سہ فریقی معاہدے سے مسئلہ فلسطین کے حل کے متعلق عرب اتحاد (عرب لیگ) کے موقف پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔۔۔

راملہ (میزان نیوز) فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے معاملے پر عرب لیگ کے موقف کی مذمت کی ہے، فلسطینی رہنماؤں نے عرب لیگ کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات اور غاصب اسرائیلی حکومت کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی مذمت کئے جانے کیلئے مجوزہ قرارداد پیش کی جسے عرب لیگ نے مسترد کرتے ہوئے عرب امارات اسرائیل تعلقات کی مذمت سے گریز کیا، آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما حازم قاسم نے عرب لیگ کے رویہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فلسطین حکومت کی مجوزہ قرارداد منظور نہ کرنے پر عرب لیگ کی بھرپور مذمت کی، انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کو اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر عربوں کی مخالفت کا ترجمان ہونا چاہیئے تھا، حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری پر متحدہ عرب امارات کی مذمت میں عرب لیگ کا بیان جاری نہ کرنا، مسئلہ فسلطین کو مزید خطرے میں ڈالنے کیلئے امریکہ اور اسرائیلی حکومت کو مزید حوصلہ دے گا، فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے میڈیا سیل کے سربراہ داؤد شہاب نے بھی عرب لیگ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ اب غاصب اسرائیلی ٹولے کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پیش پیش ہو چلی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ آہستہ آہستہ امریکی اور اسرائیلی تسلط پسندی کے مقابلے سے دستبردار ہوتی جارہی ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز عرب وزرائے خارجہ کی سطح پر عرب لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں یہ دعوی کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور امریکہ کے سہ فریقی معاہدے سے مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں عرب اتحاد کے موقف پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

Share.

About Author

Leave A Reply