ڈبلیو ایچ او تبدیلیاں متعارف کرائےورنہ فنڈز نہیں ملیں گے، ٹرمپ

0

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر کیانوش جہانپور کے مطابق ایک لاکھ 26 ہزار 949 کورونا مریضوں میں سے اب تک ملک میں اٹھانوے ہزار آٹھ سو آٹھ کورونا مریض صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔۔۔

کراچی/تہران (میزان نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ تین لاکھ سے زیادہ افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی ادارۂ صحت کو دنیا بھر سے ریکارڈ ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں، پاکستان میں متاثرین کی تعداد 47 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ 351 ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں، اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو دھمکی دی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر ادارے میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائیں یا پھر امریکہ کی طرف سے مکمل طور پر فنڈنگ کے خاتمے کا سامنا کریں، دوسری طرف ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں اٹھانوے ہزار آٹھ سو آٹھ کورونا مریض صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے ایران میں کورونا مریض کے نئے اعداد و شمار بتائے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 2346 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 457 مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، اس طرح اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھکر ایک لاکھ 26 ہزار 949 ہو گئی ہے، انہوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 64 مریضوں کی اموات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7183 ہوگئی ہے، واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے 3 لاکھ 25 ہزار جاں بحق اور تقریبا 20 لاکھ صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے واپس جا چکے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply