عاشورا حسینیؑ طاقت پر غلبے اور حق کی بقا کا دن ہے

0

آج کشمیر میں عزادار حسینیؑ راستے پر چل کر استبداد کے خلاف بنرد آزما ہیں اسی طرح لبنان میں حزب اللہ یمن میں انصار اللہ نائیجریا میں اسلامک مومنٹ آیت اللہ زکزکی کی قیادت میں راہ حسینیؑ پر گامزن قوتیں استبداد کے خلاف میدان میں کھڑے ہیں۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) عاشورا حسینیؑ حقیقت کے ذریعے طاقت پر غلبے کا دن ہے، حق کی بقا اور باطل کی نابودی کا دن ہے اور حق اور انصاف کے ذریعے استبداد پر فتح اور ایثار و فداکاری کے ذریعے ظلم پر کامیابی کا ابدی ثبوت ہے، عاشورا وہ دن ہے جب حضرت امام حسینؑ نے میدان کربلا میں حق و باطل، علم و جہل، رضائے الٰہی اور خواہشات نفسانی کے درمیان حد فاصل قائم کرنے والی وہ عظیم و بے مثال قربانی پیش کی کہ محرم الحرام کی نسبت ہی امام عالی مقام سے ہوگئی، حضرت امام حسینؑ کی ذات اقدس اور ان کا مقصد شہادت اتنا بلند ہے کہ ضروری نہیں ہر ذہن ان فضائل، مراتب اور راہ خدا میں اس بے مثال قربانی کا احاطہ کرسکے، جو خاندان نبوت نے میدان کربلا میں پیش کی، یومِ عاشور جہاں امام عالی مقام اور ان کے عظیم رفقاء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہیں یہ دن ہمیں اس بات کا بھی احساس دلاتا ہے کہ ہم واقعہ کربلا کی اصل روح اور پیغام کو دلی طور پر سمجھیں اور امام حسینؑ کی جانب سے ایثار و قربانی کی لازوال مثال پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کریں، واضح رہے کہ آج ہی کے دن دس محرم سنہ اکسٹھ ہجری قمری کو فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو کربلا کے میدان میں ان کے اصحاب و انصار کے ساتھ تین دن کا بھوکہ اور پیاسہ شہید کر دیا گیا تھا، یہ لازوال قربانی مسلمانوں کیلئے ترقی اور نجات کا تاقیامت سسب رہے گی، آج کشمیر میں عزادار حسینی راستے پر چل کر استبداد کے خلاف بنرد آزما ہیں اسی طرح لبنان میں حزب اللہ یمن میں انصار اللہ نائیجریا میں اسلامک مومنٹ آیت اللہ زکزکی کی قیادت میں راہ حسینیؑ پر گامزن ہیں لوگ استبدادی قوتوں کے خلاف میدان میں کھڑے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply