طلال چوہدری پر تشدد کیس پولیس کو بیان دیئےبغیر ہسپتال سےغائب

0

فیصل آباد پولیس کے مطابق طلال چوہدری پر تشدد کے بعد پولیس نے دونوں فریقوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کسی نے پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ اگر کسی کی طرف سے کارروائی کی درخواست نہ دی گئی تو پولیس کچھ نہیں کرسکتی۔۔۔

لاہور(میزان نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری خاتون رکن اسمبلی کے بھائیوں کے مبینہ تشدد کے معاملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی فیصل آباد پولیس کی ٹیم کو بیان ریکارڈ کروائے بغیر ہی اسپتال سے غائب ہوگئے، فیصل آباد سے آنے والی تحقیقاتی کمیٹی کے انچارج اے ایس پی عبد الخالق نے بتایا کہ ہماری طلال چوہدری سے ملاقات نہیں ہوسکی، اسپتال کے عملے نے بتایا کہ انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، پہنچنے پر پتا چلا کہ ایک گھنٹہ پہلے جاچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری سے دوبارہ جلد رابطہ کیا جائے گا اور بیان لینے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا جا سکا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پولیس کو بیان ریکارڈ کروائے بغیر ہی نجی اسپتال سے چلے گئے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما نے اپنا ایگزیکٹیو روم بھی خالی کردیا، مسلم لیگ(ن) کی خاتون رکن اسمبلی کے بھائیوں کی جانب سے تشدد کے واقعے کی تحقیقات کیلئے فیصل آباد پولیس کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم انچارج اے ایس پی عبدالخالق کی سربراہی میں طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے لاہور کے نجی اسپتال پہنچی، پولیس حکام کے مطابق پولیس کو دونوں فریقوں کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم وقوعے کی رات طلال چوہدری کی جانب سے 15 پر موصول ہونے والی کال پر پولیس نے بروقت کارروائی کی تھی، پولیس کے موقعے پر پہنچنے کے بعد طلال چوہدری لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہوگئے تھے، فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پر تشدد کے واقعے کے بعد پولیس نے دونوں فریقوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کسی نے پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کیا، اگر کسی کی طرف سے کارروائی کی درخواست نہ دی گئی تو پولیس کچھ نہیں کرسکتی۔ دوسری طرف پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کل بڑھکیں مارنے والے آج اسپتال سے بھاگ گئے، رسوائی اب طلال چودھری کے مقدر میں ہے، طلال جانتے ہیں تحقیقات میں وہ خود پھنس جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت دونون پارٹیوں کودھمکا رہی ہے، قانون کے مطابق ون فائیو پر کوئی غلط کال آئی تو کال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ن لیگ نے اب ایکشن نہ لیا تو طلال پھر کسی نہ کسی کو ہراساں کریں گے۔

Share.

About Author

Leave A Reply