پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا عیدالفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی

0

مفتی منیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو توہین آمیز تنقید کا نشانہ بنایا، اُنھوں نے کہا کہ عید اُس کیلئے ہوتی ہے جو رمضان المبارک کے روزے رکھے انہیں حلفیہ بتانا ہوگا کہ روزے رکھے اور کتنی نمازیں پڑھیں۔۔۔

کراچی (میزان نیوز) پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر اتوار (24 مئی) کو منانے کا اعلان کردیا، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا، پسنی سے چاند دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں، دیگر مقامات سے بھی چاند دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں، قبل ازیں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔

ملک کے دیگر صوبوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے، واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ان کی وزارت کے تیار کردہ چاند کے کیلینڈر کے مطابق پاکستان میں کل (24 مئی کو) عیدالفطر ہوگی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آج سانگھڑ، پسنی، جیونی، بدین اور ٹھٹہ میں 7 بجکر 36 منٹ سے لے کر 8 بج کر 14 منٹ کے درمیان چاند دیکھا جاسکتا ہے، بعدازاں مفتی منیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو توہین آمیز تنقید کا نشانہ بنایا، اُنھوں نے کہا کہ عید اُس کیلئے ہوتی ہے جو رمضان المبارک کے روزے رکھے انہیں حلفیہ بتانا ہوگا کہ روزے رکھے اور کتنی نمازیں پڑھیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply