شمالی عراق میں فورسز کی کارروائی، داعش کا مقامی کمانڈر گرفتار کرلیا گیا

0

کرکوک فورسز کے آپریشن دوران داعش کا مقامی کمانڈر اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ امریکی سیف زون سے عراقی فورسز کے زیر کنٹرول علاقے میں داخل ہوا تھا عراق میں داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں کو امریکہ نے تحفظ فراہم کیا ہوا ہے۔۔۔

بغداد (میزان نیوز) عراق کی سکیورٹی فورسز نے ملک میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش ایک کمانڈ کو گرفتار کر لیا ہے، نیوز ایجنسی فارس کے مطابق عراقی ذرائع نے بدھ کی رات اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمالی علاقے کرکوک میں ایک آپریشن کرتے ہوئے داعش کے ایک کمانڈر کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ امریکی سیف زون سے عراقی فورسز کے زیر کنٹرول علاقے میں داخل ہوا تھا، عراق میں باضابطہ طور پر داعش کی نابودی کے باجود ملک میں اب بھی اس دہشت گرد تنظیم کے کچھ دہشت گرد عناصر موجود ہیں، جنھیں عراق میں موجود امریکی اڈوں کے نزیک سیف زون میں رکھا گیا ہے، جو وقتا فوقتا عراق میں دہشت گردانہ اقدامات کرتے رہتے ہیں، واضح رہے کہ عراق میں جمہوریت کو ناکام بنانے کیلئے امریکہ اور اُس کے علاقائی اور بین الاقوامی اتحادیوں نے عراق اور شام میں داعش کی خلافت قائم کرائی تھی اور امریکی خفیہ ایجنسی کی معروف پالیسی کے تحت قتل و غارتگری کے ذریعے داعش کو عراق کے بعض حصّوں پر تسلط جمانے کا موقع دیا گیا، داعش نے دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و علاقائی اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ عراق پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور چند روز کے اندر مغربی و شمالی عراق کے ایک بڑے حصہ کو اپنے قبضے میں لے کر تاریخ بشریت میں شاذ و نادر سمجھے جانے والے جرائم کا ارتکاب کیا تھا، داعش سے مقابلے کیلئے عراق نے ایران سے مدد طلب کی اور نتیجتاً عراقی فورسز نے ایران کی مدد سے داعش کو شکست دی اور سترہ نومبر دوہزار سترہ کو صوبہ الانبار کے راوا شہر کو آزاد کرا کے ملک میں باضابطہ طور پر داعش کے خاتمہ کا اعلان کر دیا گیا، سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی فوج کے حشد الشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس نے داعش کی نابودی میں اہم ترین کردار کیا جس پر رہبرانقلاب اسلامی نے اکیس نومبر دوہزار سترہ کو ایک خط تحریر کرکے ان کی قدردانی کرتے ہوئے داعش کے خاتمے کو شہید قاسم سلیمانی اور عراق و شام میں ان کے دیگر ساتھیوں کی جانفشانیوں کا نتیجہ قرار دیا تھا، عالم اسلام کے اِن دونوں کمانڈروں کو 3 جنوری 2020ء کو عراق میں موجود امریکی فوج نے ایک حملے میں شہید کردیا تھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply