سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت پر دھبہ ہیں🎙عمران

0

صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو صوبائی کابینہ سے فارغ کیے جانے سے پاکستان تحریک انصاف میں پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے اپنے اراکین اسمبلی کی حفاظت اور نگرانی کا خصوصی انتظام کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں، وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا رابطہ ہوا، ٹیلیفونک گفتگو میں اسمبلی کے جاری اجلاس، آئینی اور قانونی امور سمیت سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پردھبہ ہیں، وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگو میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی، بابر اعوان نے پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کیا، ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا، ان سے سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا، واضح رہے پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو ایک نام نہاد مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور دوران حراست مبینہ طور پر اُن پر سانپ چھوڑ دیا تھا، اُدھر خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی حفاظت اور نگرانی کیلئے خصوصی انتظام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نوشہرہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کی شکست اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو صوبائی کابینہ سے فارغ کیے جانے سے پاکستان تحریک انصاف میں پیدا ہونے والی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے اپنے اراکین اسمبلی کی حفاظت اور نگرانی کا خصوصی انتظام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی جو ایم پی ایز کے گروپوں کی نگرانی کا فریضہ انجام دیں گے، صوبہ میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں نوشہرہ ضمنی الیکشن اورصوبائی وزیرآبپاشی لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کیے جانے کے بعد انتشار پایا جاتا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply