امریکی پابندیوں کا خاتمہ کی شرط پر سوڈان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا

0

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم عبداللہ ہمدوک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ سوڈان کا نام دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنیوالے ممالک کی فہرست سے نکالا جائے امریکا نے 1993 میں سوڈان کو اس فہرست کا حصہ بنایا تھا۔۔۔

خرطوم (میزان نیوز) سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی امریکی فہرست سے سوڈان کے ممکنہ اخراج کو اسرائیل کو تسلیم کرنے سے منسلک کرنا ناجائز ہے، خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد امریکا چاہتا ہے کہ دیگر عرب و مسلمان ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے ان سے اپنے تعلقات بحال کرلیں، صدر ٹرمپ کو اُمید ہے کہ سوڈان بھی جلد اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی فہرست کا حصہ ہوگا لیکن ساتھ ساتھ یہ قیاس آرائیاں بھی زیر گردش ہیں کہ امریکا سوڈان کا نام دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالے گا اور ایسا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے عوض انعام کے طور پر کیا جائے گا، امریکا کی جانب سے عائد پابندی کے سبب سوڈان کو اپنے معاشی مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری سے قرض کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، البتہ سوڈان کے وزیراعظم نے اس قیاس آرائی کو مسترد کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے سوڈان کا نام فہرست سے نکالنے کے عوض وہ اسرائیل کو تسلیم کریں گے، انہوں نے خرطوم میں منعقدہ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ ماہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کے دورے کے دوران ان سے کہا تھا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ان دونوں معاملات کو الگ الگ رکھا جائے اور اسرائیل کے معاملے پر بحث کی ضرورت ہے، سوڈان میں بڑھتی مہنگائی اور تیزی کا گرتی ہوئی سوڈانی کرنسی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے جہاں سابقہ حکومت کی برطرفی کے بعد عبداللہ ہمدوک اب فوج کی مدد سے حکومت کررہے ہیں، امریکا نے 1993 میں سوڈان کو دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ملکوں کی فہرست کا حصہ بنایا تھا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ اس وقت کی حکومت شدت پسند اور دہشت گرد گروپوں کی مدد کرتی ہے، واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ سوڈان کا نام دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالا جائے۔

Share.

About Author

Leave A Reply