سوشانت نے خودکشی کی ہے؟ بھارتی فلمی دنیا کا خطرناک رجحان

0

ممبئی (میزان نیوز) بالی وڈ کے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کرلی ہے، ابھی تک خودکشی کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے، پولیس کو اس واقعے کی اطلاع سوشانت سنگھ راجپوت کے ملازم نے دی تھی، ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے حالیہ برسوں میں بڑی اسکرین پر فلمی حلقوں اور شائقین میں اپنی نمایاں موجودگی ریکارڈ کروائی تھی، بہار کے شہر پٹنہ میں پیدا ہونے والے سوشانت کا فلمی کیریئر اچھا چل رہا تھا۔ اپنے کیریئر میں انھوں نے ایم ایس دھونی جیسی کامیاب فلمیں دیں۔ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے سوشانت تھیٹر اور ٹی وی میں ایک مقبول چہرے کے طور پر جانے جاتے تھے، سوشانت سے پہلے بھی بہت سے معروف فلمی ستاروں نے اپنی زندگی وقت سے پہلے ختم کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے اپنی جان لی ہے، گرو دت کو سنہ 1950 اور 60 کی دہائی میں انڈین فلم انڈسٹری کی بڑی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ فلمی حلقوں میں اُن کا شہرہ ایک بہترین فلم ڈائریکٹر کے علاوہ بہترین اداکار کے طور پر بھی تھا، اکتوبر سنہ 1964 میں وہ ممبئی کے پیڈر روڈ نامی علاقے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ کثرتِ شراب نوشی اور نیند کی گولیاں ان کی موت کی وجہ بنی تھیں، من موہن دیسائی ہندی فلم کے کامیاب فلم سازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انھوں نے متعدد کمرشل ہٹ فلمیں بنائیں، باکس آفس پر ان کی کچھ کامیاب فلموں میں امر اکبر اینتھونی، قلی اور مرد وغیرہ شامل ہیں، من موہن دیسائی کو مصالحہ فلموں کا بادشاہ کہا جاتا تھا لیکن بعد میں ان کی فلمیں ناکام ہونے لگيں، مارچ سنہ 1994 میں انھوں نے گڑ گاؤں میں واقع اپنے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی، بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیویہ بھارتی کی موت انتہائی پراسرار حالات میں ہوئی تھی، 19 سالہ دیویہ بھارتی نے خودکشی سے قبل تک 14 کامیاب فلموں میں کام کیا تھا، بھارتی فلمی دنیا میں خودکشی کا رجحان موجود ہے، فلمی ستارے ہی نہیں فلمی پردے کے پیچھے لوگ بھی خودکشی کرتے رہتے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply