قاسم سلیمانی کا قتل، واشنگٹن کو اسکی بھاری قیمت چکانی ہوگی، ایران

0

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے مطابق امریکہ علاقے میں نہایت تخریبی کردار ادا کررہا ہے تمام ممالک کو یقین کرلینا چاہیئے کہ امریکہ جب تک علاقے میں ہے اس وقت تک علاقے کے ممالک کو امن و سکون کا منہ دیکھنا نصیب نہیں ہوگا۔۔۔

تہران (میزان نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تمام تر ذمہ داریاں امریکہ پر عائد ہوتی ہیں اور واشنگٹن کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سنیچر کی شام تہران میں قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات میں موجودہ حالات میں مزید صلاح و مشورے اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے اور امید ظاہر کی کہ علاقے کے تمام ممالک کو ہم آواز ہو کر امریکہ کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرنا چاہیئے، صدر حسن روحانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقے میں کوئی بھی جنگ شروع نہیں کی ہے کہا کہ امریکہ کا دہشت گردانہ اقدام عراقی عوام کی توہین اور اس ملک کے قومی اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ علاقے میں نہایت تخریبی کردار ادا کررہا ہے کہا کہ تمام ممالک کو یقین کرلینا چاہیئے کہ امریکہ جب تک علاقے میں ہے اس وقت تک علاقے کے ممالک کو امن و سکون کا منہ دیکھنا نصیب نہیں ہوگا، اس ملاقات میں قطر کے وزیرخارجہ نے تہران دوحہ تعلقات میں زیادہ سے زیادہ فروغ پر زور دیا اور کہا کہ قطر ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو کافی اہمیت دیتا ہے، قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ کیلئے تہران کی مشکل وقت میں حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں ایران کی مدد و حمایت کو  قطر ہرگز فراموش نہیں کرے گا، قطر کے وزیر خارجہ نے علاقے میں امریکہ کے تخریبی اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی قوم اور حکومت کو جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تعزیت پیش کی، دوسری طرف ترک صدر رجب طیب اردوگان نے بھی ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلفونک گفتگو میں سردار قاسم سلیمانیؒ کی شہادت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ریاستی دہشت گردی کے واقعات کو دنیا کے امن کیلئے نہایت مہلک قرار دیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply