سعودی عرب: ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 26 افراد زخمی

0

یمنی فوج نے سرحد سے دو سو کلومیٹر شمال میں واقع اَبہا ایئرپورٹ پر کروز میزائل فائر کیا یمنی حکومت کے ترجمان مطابق  یمن سعودی عرب کے ہر ہوائی اڈے کو نشانہ بنانیکی صلاحیت ہے جبکہ آئندہ دنوں میں خلاف توقع چیزیں سامنے آئیں گی ۔۔۔۔

صنعاء (میزان نیوز) یمن کے حوثی باغیوں کے جنوبی سعودی عرب میں شہری و فوجی ایئرپورٹ پر میزائل حملے میں 26 افراد کے زخمی ہونے کے بعد سعودیہ کی قیادت میں سعودی فوجی اتحاد نے حملے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یمن کے خلاف لڑنے والے مغربی ممالک کے حمایت یافتہ اتحاد نے حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ علی الصبح ہونے والے حملے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سرحد پار حملوں میں ایران کی حمایت اور مدد حاصل ہے، بیان میں کہا گیا کہ میزائل، اَبہا ایئرپورٹ کے مسافروں کی آمد والے ہال پر گرا جس سے اس کے اس کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا، زخمی ہونے والوں میں سعودی، یمنی اور بھارتی شہری شامل ہیں جبکہ 3 خواتین اور 2 بچے بھی زخمی ہوئے، یمن نے اپنے میڈیا چینلز پر کہا کہ انہوں نے یمن سرحد سے 200 کلومیٹر شمال میں واقع اَبہا ایئرپورٹ پر کروز میزائل فائر کیا، یہ ہوائی اڈہ فوجی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا تھا اور یمن پر ہوائی حملوں کیلئے استعمال ہورہا تھا، سعودی عرب کی سول ایوی ایشن ادارے نے رائٹرز کو بتایا کہ ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے، جبکہ یمن کے میڈیا سینٹر کا کہنا تھا کہ حملے میں ایئرپورٹ کا کنٹرول ٹاور تباہ ہوگیا اس دعوے کی بعض آزاد ذرائع بھی تصدیق کررہے ہیں، سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان نے فوری طور پر حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، واضح رہے کہ یہ حملہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دو آئل پمپمنگ اسٹیشنز پر مسلح ڈرون حملے کے بعد کیا گیا جوکہ یمن کی فوج کے درونز یونٹ نے کیا تھا، سعودی عرب نے ایران پر حملے کا حکم دینے کا الزام لگایا تھا جس کی ایران اور یمن دونوں نے تردید کی تھی، بدھ کے میزائل حملے پر سعودی فوجی اتحاد کے بیان میں کہا گیا کہ حملہ، جنگی جرم کے مترادف ہے جس کا مناسب وقت پر بھرپور جواب دیا جائے گا، بیان میں کہا گیا کہ حملے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ یمن نے نئے خصوصی ہتھیار حاصل کرلئے ہیں جبکہ اسے ایرانی حکومت کی مدد جاری ہے، ایران کی جانب سے فوری طور پر اس الزام کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا، یمنی حکومت کے ترجمان کے مطابق یمنی فورسز سعودی عرب کے ہر ہوائی اڈے کو نشانہ بنائیں گے جبکہ آئندہ دنوں میں خلاف توقع چیزیں سامنے آئیں گی، ان کا کہنا تھا کہ جدید ترین امریکی میزائل شکن نظام یمنی کروز میزائل کو نشانہ نہیں بنا سکا، جو اس بات کا اظہار ہے کہ سعودیوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔

Share.

About Author

Leave A Reply