ـ سعودی عرب کے خلاف یمن کی بڑی فوجی کارروائی کا امکان ہے

0

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمنی فوج کے نصر من اللہ آپریشن کو آرامکو آپریشن کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں 500 سے زائد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔

صنعا (میزان نیوز) یمن کی قومی حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے جارح سعودی اور ان کے آلہ کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی اہم فوجی کارروائی شروع ہونگی، جو خطے میں سعودی عرب کی طاقت کے غرور کو خاک میں ملادے گی، یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قومی حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز مردانہ وار دشمن کا مقابلہ کررہی ہیں جو تاریخ میں بے نظیر ہے اور قومی اتحاد یمن کے عوام کی کامیابی کی اصل وجہ ہے، محمد ناصر العاطفی نے سوڈان کی آلہ کار فورسز کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن سے نہ نکلنے کی صورت میں انھیں سنگین جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا، واضح رہے کہ چند روز قبل یمنی فورسز نے نجران کے علاقہ میں دفاعی آپریشن نصر من اللہ میں سعودی عرب کے فوجیوں پر مہلک اور کاری ضرب لگاتے ہوئے سعودی عرب پر لرزہ طاری کردیا ہے، یمنی فوج کے ترجمان  یحیی سریع کا کہنا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ پانچ سالہ جنگ کے دوران یمنی فورسز نے یہ سب سے بڑا دفاعی آپریشن کیا ہے جس میں سعودی عرب کے ہزاروں فوجیوں کو ہلاک اور قیدی بنالیا گیا ہے اور متعدد سعودی اور غیرملکی فوجیوں کو زخمی کیا گیا ہے، جبکہ اس فوجی آپریشن میں سعودی عرب کے جنگی ساز و سامان کو بھی بڑے پیمانے پر تباہ کیا گیا اور کچھ فوجی وسائل پر مال غنیمت کے طور پر قبضہ بھی کیا گیا ہے، یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمنی فوج کے نصر من اللہ آپریشن کو آرامکو آپریشن کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن میں 500 سے زائد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں غیر سعودی فوجی بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ نصر من اللہ آپریشن میں یمنی ڈرونز، میزائلوں اور تمام فوجی یونٹوں نے حصہ لیا اور اس آپریشن میں یمن کا 500 کلو میٹر مربع علاقہ آزاد کرالیا گیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply