سعودی اتحاد نے یمن کا 120 ملین بیرل تیل چوری کیا ہے، انصاراللہ

0

عبدالملک الحوثی نے عراق اور لبنان کی صورتحال پر امریکہ اور اسرائیل کی خوشی کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا امریکہ اور اسرائیل کا بھیانک اور ناپاک چہرہ مزید نمایاں ہوگیا ہے اور امت مسلمہ کو ایسے حالات پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔۔۔

صنعا (میزان نیوز) یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے صدر عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کا 120 ملین بیرل تیل چوری کیا ہے، فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کل یمن میں عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی اتحاد کے یمن پر حملوں کے سخت اور ناگوار نتائج سامنے آئیں گے، عبدالملک الحوثی نے عراق اور لبنان کی صورتحال پر امریکہ اور اسرائیل کی خوشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا بھیانک اور ناپاک چہرہ مزید نمایاں ہوگیا ہے اور امت مسلمہ کو ایسے حالات پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیئے جو امریکہ اور اسرائیل کی خوشحالی کا باعث بنیں، انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے یمن کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ اور تباہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا، عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی اتحاد کو یمن کا محاصرہ ختم کرکے جنگ کو بند کرنا چاہیئے ورنہ جنگ جاری رہنے سے ہماری فوجی طاقت اور قوت میں اضافہ ہوگا اور ہم دشمن پر مہلک ضربیں لگانے کے قابل ہوں گے جو ہمارا جائز حق بھی ہے، رسولؐ خدا و آل رسولؐ کے متوالے یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں ۱۲ ربیع الاول کو عظیم الشان جشن میلاد النبی کا اہتمام کیا جس میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان نبیؐ نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اجتماع سے خطاب کیا، ساڑھے چار برس سے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت کے دوران یمنی عوام سال کی اہم سیاسی اور مذہبی مواقعوں پر اپنے تمام تر غم و اندوہ اور دشواریوں کو بھول کر بڑے عالیشان اور روح پرور مناظر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply