زرداری، فریال کے ملکی غیر ملکی اثاثے منجمد کئے جائیں، جے آئی ٹی

0

جے آئی ٹی کے مطابق ان اثاثوں کے بیرون ملک منتقل ہونے کا خدشہ ہے اس لئے احتساب عدالت کے فیصلے تک ان اثاثوں کو منجمد رکھا جائے اومنی گروپ کو ڈائریکٹرز کی تبدیلی روکنے کا حکم بھی دیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) سندھ کے ترقیاتی منصوبوں میں جعل سازی اور کمیشن سے حاصل کردہ رقوم کو منی لانڈنگ کے ذریعے باہر بھیجنے کیلئے استعمال کئے گئے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کردی، جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں نئی سفارشات جمع کرواتے ہوئے آصف زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ اور زرداری گروپ کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کردی ہے، جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ زرداری اور اومنی گروپس نے غیر قانونی اثاثے بنائے، سرکاری فنڈز میں بے ضابطگیاں کیں اور کمیشن لیا، جے آئی ٹی کے مطابق دونوں گروپس نے غیر قانونی پیسہ حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جس کے شواہد موجود ہیں، لہذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ دونوں گروپس اور ان کی ماتحت مختلف کمپنیوں کے اثاثے منجمد کردیئے جائیں، جے آئی ٹی کے مطابق ان اثاثوں کے بیرون ملک منتقل ہونے کا خدشہ ہے، اس لئے احتساب عدالت کے فیصلے تک ان اثاثوں کو منجمد رکھا جائے، جے آئی ٹی نے عدالت سے درخواست کی کہ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن (ایس ای سی پی) کو زرداری اور اومنی گروپ کے ڈائریکٹرز کی تبدیلی روکنے کا حکم بھی دیا جائے، جے آئی ٹی نے جن املاک کو منجمد کرنے کی سفارش کی ہے ان میں آصف زرداری، فریال تالپور اور زرداری گروپ کی تمام شہری و زرعی اراضی، نیویارک اور دبئی کی جائیدادیں، کراچی اور لاہور کے بلاول ہاؤسز، زرداری ہاؤس اسلام آباد، اومنی گروپ کی تمام شوگر ملز، زرعی و توانائی کمپنیز سمیت تمام اثاثے شامل ہیں، واضح رہے کہ اس کیس میں ملوث 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں جن میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو بھی شامل ہیں، یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ دس سال سندھ پر حکمرانی کی ہے اور اس دوران صوبے کی دولت حکمرانوں اور حکمراں جماعت کے قائدین کے ہاتھوں لوٹے جانے کی کئی داستانیں تفتیشی اداروں کے سامنے کھلی ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائدین اور وزراء نے بیت المال کا ناجائز استعمال کیا، دیہی سندھ کے عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ زرداری اور بلاول کو ہرگز معاف نہ کیا جائے۔

Share.

About Author

Leave A Reply