دبنگ اداکارہ سوناکشی مسلمان لڑکے ظہیر اقبال کو دل دے بیٹھیں

0

جان ابراہم نے بھارتی صنعت کار مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں ناچنے والے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں اُن اداکاروں میں سے نہیں ہوں جو پیسوں کی خاطر دوسروں کی شادیوں میں ناچنا شروع ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔

ممبئی (میزان نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے ظہیر اقبال کو دل دے بیٹھی ہیں، گزشتہ سال بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کی شادیوں کی وجہ سے خاصی مقبول رہا ہے، تاہم نئے سال کی ابتدا میں ہی کئی نام ایک ساتھ جڑے دیکھنے کو مل رہے ہیں، معروف اداکار کارتیک آریان اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کے درمیان بڑھتی قربتوں کے خبریں زیر گردش تھیں کہ دوسری جانب دبنگ اداکارہ سوناکشی مسلمان لڑکے کو دل دے بیٹھنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونا کشی سنہا ان دنوں بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ظہیر اقبال کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں، ظہیر اقبال نے پہلے ہی سلومیاں کی آنکھ کا تارا بن چکے ہیں جنہیں بالی ووڈ سلطان خود منیش بہل کی بیٹی پرانوتن کے ہمراہ رومانس سے بھرپور فلم میں متعارف کرا رہے ہیں، دوسری طرف بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کا کہنا ہے کہ شادیوں میں پیسوں کی خاطر ناچ نہیں سکتا کیوں کہ یہ اپنا وقار کھودینے کے مترادف ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہم نے بھارتی کھرب پتی صنعت کار مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں ناچنے والے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں اُن اداکاروں میں سے نہیں ہوں جو پیسوں کی خاطر دوسروں کی شادیوں میں ناچنا شروع ہوجاتے ہیں درحقیقت یہ اپنی عزت و وقار کھو دینے کے برابر ہے، جان ابراہم نے کہا کہ ایک فنکار کی حیثیت سے آپ کو یہاں اپنی مہارت دکھانا ہوتی ہے لیکن آخر آپ کتنی دولت کمانا چاہتے ہیں؟ زیادہ معاوضے والے فنکاروں کی بلند ترین فہرست میں شامل ہونا کیوں ضروری ہے؟ اُن شائقین کا کیا ہوگا جنہیں آپ بے کار شے دکھا کر لوٹ رہے ہیں، اداکار کا کہنا ہے کہ میرا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں ٹھیک ہوں لیکن میں سب کچھ نہیں کرنا چاہوں گا کیوں کہ میں نے ہمیشہ ہی کام اور نام کیلئے سخت محنت کی ہے، میری خواہش ہے کہ دیگر اداکار بھی پیسوں کی لت اور کیفیت سے باہر نکلنے کی کوشش کریں۔

Share.

About Author

Leave A Reply