جی سیوں ملکوں کا مستقبل میں مزید وباؤں کے خدشات کا اظہار

0

صدر بائیڈن نے اپنے خطاب میں سابق صدر ٹرمپ کے سب سے پہلے امریکہ کی پالیسی کے بجائے دنیا اور عالمی اداروں سے دوبارہ تعاون اور اشتراک کی بات کی عالمی وبا پر قابو پانے کے بعد ملازمتوں میں اضافے اور معاشی ترقی تیز کرنیکی ضرورت ہے۔۔۔

لندن (میزان نیوز) دنیا کی نصف سے ذرا کم معیشتوں پر کنٹرول رکھنے والے گروپ آف سیون کے رکن ممالک کے لیڈروں نے جمعہ کے روز کووڈ 19 وبا سے آگے کی صورت حال پر نظر رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے آزاد تجارت اور چین کی منڈیوں سے بالا تر پالیسیوں کا مقابلہ کرکے تنزلی کا شکار معیشتوں کی بحالی پر بات چیت کی، امریکی صدر جو بائیڈن اور اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے اپنے عہدے سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی عالمی اجلاس سے خطاب کیا ہے، اس اجلاس کی میزبانی برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانس نے کی، عالمی لیڈروں نے مستقبل میں وباؤں کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے نمٹنے کیلئے مضبوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا، جس میں صحت سے متعلق ایک عالمی معاہدہ شامل ہے، ماحول کے تحفظ اور گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کی روک تھام پر بھی بات ہوئی، جمعہ کے روز امریکہ نے پیرس معاہدے میں واپس اپنی شمولیت اختیار کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، اجلاس کے آغاز پر بورس جانسن نے کہا کہ عالمی وبا پر قابو پانے کے بعد ہمیں ملازمتوں میں اضافے اور معاشی ترقی تیز کرنے کی ضرورت ہوگی، سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جی سیون گروپ آزاد معیشتوں کی حمایت کرے گا اور باہمی اعتماد پر مبنی ڈیٹا کے لین دین سمیت جدید ترین، آزاد اور شفاف ضوابط کی بنیاد پر کثیر ملکی تجارتی نظام کیلئے کام کرے گا، جمعہ کے روز ایک فرانسیسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فیس بک کی جانب سے آسٹریلیا میں نیوز فیڈز پر بندش کا معاملہ فرانس کے صدر ایمینوئل میکراں نے اٹھایا کہ آزادی اظہار کے تحفظ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا کیا کردار ہونا چاہیئے اور کیسے ان پر قابو رکھا جائے، جی سیون کے لیڈروں نے اس موسمِ گرما اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کے انعقاد کیلئے جاپان کے عزم کو سراہا، چین کی جانب واضح اشارہ کرتے ہوئے جی سیون رہنماوں کا کہنا تھا کہ وہ منڈیوں سے بالاتر پالیسیوں اور پیروی سے نمٹنے کے بارے میں ایک دوسرے سے مشاورت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے، صدر بائیڈن نے اپنے خطاب میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے پہلے امریکہ کی پالیسی کے بجائے دنیا اور عالمی اداروں سے دوبارہ تعاون اور اشتراک کی بات کی، جی سیون رہنماوں نے غریب ممالک کیلئے کررونا وائرس ویکسین کی فراہمی کے پروگرام کیلئے اربوں ڈالر کے عطیے دینے کا اعلان کیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply