جی بی الیکشن 23 حلقوں میں پی ٹی آئی 10،پی پی 3 آزاد 6 پر کامیاب

0

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی کُل 24 نشستیں ہیں صوبے میں وزیراعلیٰ اُس پارٹی کا ہوگا جس کے پاس کم از کم 13 نشستوں ہوں ملک کی 9 بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے گلگت بلتستان کے 23 حلقوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا۔۔۔

اسکردو (میزان نیوز) گلگت بلتستان (میزان نیوز) پاکستان کے شمال میں واقع گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تمام غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق پی ٹی آئی 10 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے، سات نشستوں کیساتھ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر اور 3 نشستوں کیساتھ پیپلزپارٹی نے تیسرے نمبر پر رہی ہے جبکہ ایم ڈبلیو ایم نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم، جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین(ایم ڈبلیو ایم)، ایم کیو ایم پاکستان، آل پاکستان مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے 23 حلقوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا، گلگلت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی کُل 24 نشستیں ہیں جن میں سے ایک حلقے گلگت 3 میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن کو ملتوی کیا گیا، گلگلت بلتستان میں 1160 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں سے 418 کو انتہائی حساس جبکہ 311 کو حساس قرار دیا گیا تھا، 23 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں 330 امیدواران نے حصہ لیا، گلگت 3 میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن کو ملتوی کیا گیا، گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ بنانے کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 13 نشستوں کی ضرورت ہوگی، جس پارٹی کے اتنے یا اس سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے قانون ساز اسمبلی اور صوبے میں اگلا وزیراعلیٰ اُس کا ہوگا۔

Share.

About Author

Leave A Reply