جھوٹوں پر خدا کی لعنت! کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، چیف الیکشن کمشنر

0

الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں احسن اقبال کو چیلنج کرتا ہوں کہ دھاندلی ثابت کریں سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل تشکیل دیدیا گیا اسکی صوابدید ہے کہ دوسری بار الیکشن کرائے یا تیسری چوتھی بار۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے شمالی صوبے گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزام کو یکسر مسترد کردیا، گلگت انتخابات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا تھا گلگت انتخابات تاریخ کے پرامن انتخابات ہوئے بعض سیاسی جماعتوں کے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل تشکیل دیدیا گیا الیکشن ٹریبونل کی صوابدید ہے کہ دوسری بار الیکشن کراے یا تیسری چوتھی بار سیاسی جماعتیں احتجاج کا راستہ اختیار کرکے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں، تمام جماعتیں قانون کے دائرے میں رہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ احسن اقبال کو چیلنج کرتا ہوں کہ دھاندلی ثابت کریں، تمام سیاسی جماعتوں کے شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے تیار ہوں، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کو تاحال کوئی رزلٹ موصول نہیں ہوا گلگت میں ہنگاموں کی وجہ سے پوسٹل بیلٹس کی گنتی تاخیر کا شکار ہے، راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت! دھاندلی کا الزام لگانے والی سیاسی جماعتیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں۔

Share.

About Author

Leave A Reply