ـ جارحیت محدود نہیں رہیگی، حملہ آور ملک کو میدان جنگ بنائیں گے

0

ریئر ایڈمرل علی فداوی کے مطابق امریکا نے پیغام بھیجا ہے کہ اگر بدلہ لینا چاہتے ہو تو بدلہ لو جو ہمارے حملے کے اعتبار سے متوازی ہو قطر کے وزیر خارجہ کی ایرانی قیادت سے ہنگامی ملاقاتیں امریکی پیغام کا ایک اہم ذریعہ ہوسکتی ہیں۔۔۔

تہران (میزان نیوز) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے جنگ مسلط کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی محدود جارحیت محدود نہیں رہے گی، حملے کی صورت میں حملہ آور کی سرزمین کو میدان جنگ بنا دیں گے، سعودی میڈیا کے مطابق ایرانی کمانڈر نےکہا کہ اگر کوئی ملک یہ خواہش رکھتا ہے کہ اس کی سرزمین میدان جنگ بن جائے تو وہ آگے بڑھے ہم جنگ کو تہران تک آنے کی اجازت نہیں دیں گے، پریس کانفرنس میں بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ کوئی بھی محدود جارحیت محدود نہیں رہے گی (کیونکہ ) ہم (جنگ شروع کرنے کی ) سزا دیں گے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک جنگ میں پہل کرنے والا مکمل طور پر تباہ نہیں ہو جاتا، ساتھ ہی انہوں نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرونز کو مار گرانے کا عمل جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا، دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن نے امریکی حملے میں قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد تہران سے متوازن جواب دینے کا کہا ہے، خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گارڈز کے ریئر ایڈمرل علی فداوی نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر بتایا کہ امریکا نے جمعہ کی صبح سفارتی تعلقات بحال کیے، انہوں نے کہا کہ امریکا نے یہاں تک کہا کہ اگر بدلہ لینا چاہتے ہو تو بدلہ لو جو ہمارے حملے کے اعتبار سے متوازی ہو، ریئر ایڈمرل علی فداوی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کو امریکا سے بدلہ لینے کا پیغام کیسے موصول ہوا تاہم قطر کے وزیرخارجہ کا اچانک دورہ ایران  اور ایرانی قیادت سے ہنگامی ملاقاتیں امریکی پیغام کے ذرائع کو واضح کررہی ہیں، خیال رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں میجر جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوگئے تھے، بعدازاں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ان کے نائب اسمٰعیل قاآنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا سربراہ مقرر کردیا تھا، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے قاسم سلیمانی کو مزاحمت کا عالمی چہرہ قرار دیا اور ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply