تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین لاہور میں انتقال کر گئے

0

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو چند دن سے بخار تھا اور انہیں لاہور میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا 12 نومبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر خادم حسین پر فرد جرم عائد کردی تھی۔۔۔

لاہور (میزان نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی 54 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے، تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر آصف جلالی نے خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کی، انہوں نے کہا کہ خادم حسین رضوی چوک یتیم خانہ لاہور میں اپنے گھر میں انتقال کرگئے، تحریک لبیک یارسول اللہ کے سینیئر رہنما پیر اعجاز اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ نماز جنازہ کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کو چند دن سے بخار تھا اور انہیں لاہور میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، خیال رہے کہ خادم حسین رضوی رواں ہفتے راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بھی موجود تھے، ابھی اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ خادم حسین کی موت کورونا کے باعث ہوئی ہے، اس سے قبل 12 نومبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس میں خادم حسین رضوی سمیت 26 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تھی، خادم حسین رضوی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ وہ 22 جون 1966ء کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے، وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ شیخ الحدیث بھی تھے اور فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے، خادم حسین ٹریفک کے ایک حادثے میں معذور ہوگئے تھے اور سہارے کے بغیر نہیں چل سکتے تھے۔

Share.

About Author

Leave A Reply