تحریک لبیک کو بیرون ملک سےمالی مدد ملتی تھی،بی بی سی کا دعویٰ

0

فرانس میں توہین رسالتؐ پر مبنی خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کا اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے تعصب پر مبنی بیان کے تناظر میں ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ایٹم بم کو نکال کر استعمال کرو۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) لاہور میں تیز بخار کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین کے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خادم حسین رضوی کو اپنی سرگرمیوں کیلئے وسائل کہاں سے ملتے تھے یہ واضح نہیں لیکن اسلام آباد دھرنے کے دوران انھوں نے اعلان کیا تھا کہ نامعلوم افراد لاکھوں روپے ان کو دے کر جاتے ہیں، ماضی میں احتجاج کے دوران ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ واٹس ایپ پر ایک فون نمبر کے ساتھ ایک پیغام گردش کر رہا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران کسی کارکن کو کوئی سہولت مثلاً موبائل بیلنس، پیسے یا کھانا درکار ہو تو اُس نمبر پر پیغام بھیجے، اس سے بظاہر لگتا ہے کہ اندرون و بیرون ملک دونوں جانب سے انھیں فنڈ ملتے تھے، بی بی سی کی اسی رپورٹ میں آئی ایس آئی کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ خادم حسین رضوی اپنے سے اونچے عہدے والوں کے سامنے مغرور اور ماتحتوں کے ساتھ بدتمیز ہیں، بی بی سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ علامہ خادم حسین ایسے دعوے بھی کرتے تھے جنھیں عملی جامعہ پہنانا شاید ناممکن ہو۔ ایسا ہی ایک بیان انھوں نے کراچی میں دیا تھا کہ اگر ان کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ ہالینڈ کو کارٹون بنانے کا مقابلہ منعقد کرنے سے پہلے ہی پوری طرح سے برباد کردیتے، حالیہ دنوں میں بھی (فرانس میں توہین رسالتؐ پر مبنی خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کا اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے تعصب پر مبنی بیان کے تناظر میں) ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ایٹم بم کو نکال کر استعمال کرو، بی بی سی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بریلوی سوچ کے حامل خادم حسین رضوی کو ممتاز قادری کے حق میں کھل کر بولنے کی وجہ سے پنجاب کے محکمۂ اوقاف سے فارغ کر دیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے ستمبر 2017 میں تحریک کی بنیاد رکھی اور اسی برس ستمبر میں این اے 120 لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں سات ہزار ووٹ حاصل کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply