تحریک انصاف کو کراچی میں کاغذوں پر 2 تہائی اکثریت حاصل ہے،رضوی

0

تحریک انصاف سے معاہدہ کا پہلا ایجنڈا ہی مردم شماری تھا، کیے گئے معاہدے پر اگست 2018ء میں صدر عارف علوی کے دستخط ہیں جس میں مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے موقف کی تائید کی گئی تھی لیکن اب صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔۔۔

کراچی (میزان نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو کراچی میں کاغذوں پر 2 تہائی اکثریت حاصل ہے اور یہ کس طرح حاصل کی گئی ہے یہ ایک لمبی بحث ہے، ایم کیوایم حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے 9 نکاتی ایجنڈے پر معاہدہ ہوا تاہم بد قسمتی سے ایک پر بھی عمل در آمد نہیں ہوسکا، معاہدہ کا پہلا ایجنڈا ہی مردم شماری تھا، کیے گئے معاہدے پر اگست 2018ء میں صدر عارف علوی کے دستخط ہیں جس میں مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے موقف کی تائید کی گئی تھی لیکن اب صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، حیدر عباس رضوی نے کہا کہ تحریک انصاف کو کراچی میں کاغذوں پر 2 تہائی اکثریت حاصل ہے یہ کس طرح حاصل کی گئی ہے یہ ایک لمبی بحث ہے، وزیراعظم اور ان کے رفقا کو متعدد بار تنبیہ کرچکے ہیں کہ معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے، ہماری صورتحال ن لیگ میں جس طرح خراب تھی، تحریک انصاف کی حکومت میں بھی یہ ہی صورتحال ہے، ایک سوال کے جواب میں حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا ملک ہے، میرا بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں، اب میں مستقل بنیادوں پر پاکستان میں سکونت اختیار کروں گا۔

Share.

About Author

Leave A Reply