بھارتی فلمی میلہ ایرانی فلم شاہین ایوارڈ لینے میں کامیاب

0

ایرانی فیلم شاہین بھارت فلم فیسٹیول کی منتخب فلم ہونے کے علاوہ کینیڈا کے گبیک اور امریکہ کے یوٹا فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، فلم شاہین اب تک گیارہ عالمی فلمی میلوں میں حصہ لے چکی ہے۔۔

تہران (فلم رپورٹر) ایرانی فلم شاہین کو بھارت انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی بہترین سماجی فلم کا ایوارڈ کا حقدار قرار دیا یا ہے، بھارت انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین سماجی فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ایرانی فلم شاہین کی کہانی مہران رنج بر نے لکھی ہے جبکہ علی طہرانی نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے، اس فلم کی پروڈکشن مشترکہ طور پر آرش سجادی حسینی اور علی گل بہاران نے انجام دی ہے، ایرانی فیلم شاہین بھارت فلم فیسٹیول کی منتخب فلم ہونے کے علاوہ کینیڈا کے گبیک اور امریکہ کے یوٹا فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، فلم شاہین اب تک گیارہ عالمی فلمی میلوں میں حصہ لے چکی ہے، دوسری طرف ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ فلم مصطفیٰ کو بھی بھارتی شہر کلکتہ میں منعقدہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے سب سے بہترین ہدایتکاری کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ایرانی ہدایتکار علی رضا تیموری کی بنائی گئی شارٹ فلم مصطفی کو بھارتی شہر کلکتہ میں منعقدہ آئی کے ایس ایف ایف فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین ہدایتکاری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply