بلوچستان میں حملہ کرنیوالےدہشت گردوں کو انڈین حمایت حاصل ہے

0

فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ گزشتہ شب کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے سات اہلکار شہید ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کے علاوہ ناکہ بندی کی گئی ہے۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھارت کی حمایت حاصل ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 بہادر فوجیوں کی شہادت سن کر افسوس ہوا، وزیراعظم نے کہا کہ ہماری قوم ہمارے بہادر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں، میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور دعا کرتا ہوں، واضح رہے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو دہشت گردوں کے حملے میں 7 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے، فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ گزشتہ شب کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے سات اہلکار شہید ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کے علاوہ ناکہ بندی کی گئی ہے، بلوچستان کے کسی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والا یہ تشدد کا دوسرا واقعہ ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply