بدعنوان سیاستدانوں کو این آر او دینا آسان مگر یہ ملکی تباہی کا راستہ ہے

0

پاکستان 60 کی دہائی میں پاکستان درست سمت میں گامزن تھا، انڈسٹرلائزیشن کی جانب جا رہا تھا لیکن 70 کی دہائی میں مختلف سوچ رکھنے والے برسراقتدار آگئے نیشنلائزیشن نے ملک پر جمود طاری کردیا اور آج تک پاکستان اس سوچ سے نہیں نکل سکا۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے لئے قومی خزانہ لوٹنے والوں کو این آر او دینا آسان راستہ ہے، جس کی بدولت ہم تین چار سال آرام سے پارلیمنٹ میں گزار سکتے ہیں لیکن یہ ملک کی تباہی کا راستہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) میں این۔اوویٹیو ہیلتھ ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا، جس کے ساتھ ہی نسٹ سائنس پارک میں کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے، یہ ملک میں پہلی سہولت ہے جو امراض قلب کے مریضوں کیلئے معیاری اسٹنٹس تیار کرے گی، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور ڈائریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل(ر) نوید زمان بھی موجود تھے، اسلام آباد میں نیشل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے کہا کہ میں اپنی خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ دسمبر میں میرے آنے کے بعد سے اب تک نسٹ نے بہت اہم اور بنیادی چیز شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دنیا اور پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ امراض قلب سے مرتے ہیں اور بدقسمتی سے یہ بہت مہنگا علاج ہے تو آپ نے مقامی سطح پر اسٹنٹس تیار کیے ہیں جس کی قیمت بہت کم ہے اور جس سے ہمارا غیرملکی زرمبادلہ بچایا جاسکے گا اور ہمیں زیادہ سے زیادہ غریب مریضوں کے علاج کا موقع دیا جو خوش آئند چیز ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 60 کی دہائی میں پاکستان درست سمت میں گامزن تھا، انڈسٹرلائزیشن کی جانب جا رہا تھا لیکن 70 کی دہائی میں مختلف سوچ رکھنے والے برسراقتدار آگئے، نیشنلائزیشن نے پاکستان پر جمود طاری کردیا اور آج تک پاکستان اس سوچ سے نہیں نکل سکا۔

Share.

About Author

Leave A Reply