بالی وڈ شائقین کیلئے 25 سالہ گلوکار اور گیت نگار ارمان ملک رومانس کا شہزادہ

0
ممبئی (میزان نیوز) بالی وڈ کے شائقین کیلئے ارمان ملک رومانس کے شہزادے کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک کروڑ ستر لاکھ مداحوں کے ساتھ جسٹن بیبر اور آریانہ گرانڈے کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھنے والے 25 سالہ گلوکار اور گیت نگار کو یقیناً انڈیا کا پرنس آف پاپ کہا جا سکتا ہے، بالی ووڈ موسیقاروں کے خاندان میں پیدا ہونے والے ملک کے اسٹارڈم کا سفر بچپن میں ہی ان کے والد دیبو ملک کے گیت سنتے ہوئے ہی شروع ہوگیا تھا، وہ کہتے ہیں کہ میرے والد ہمیشہ گھر میں موسیقی کو زندہ رکھتے تھے، میں موسیقی سے بنے گھر میں رہا ہوں ہو، آپ ہمیں ڈائننگ ٹیبل پر دھن بجاتے ہوئے سنیں گے یا ٹیپ ریکارڈر تھامے چلتے پھرتے نظر آئیں گے جس میں ہم دھنیں ریکارڈ کررہے ہوں گے، بہت جلد ہی میں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ خاندانی روایت کے مطابق ایک موسیقار نہیں بنیں گے بلکہ وہ بطور گلوکار اور گیت نگار کے طور پر اپنا کریئر بنائیں گے، ارمان ملک نے آٹھ سال کی عمر میں اپنے فن کا مظاہرہ شروع کردیا، سال کی عمر میں ارمان ملک نے پس پردہ گلوکار کے طور پر اپنا پہلا گانا گایا جو کہ بعد میں فلم میں شامل کیا گیا۔ ان کا یہ گانا تم کو تو آنا ہی تھا جو ان کے بھائی امل نے کمپوز کیا تھا یہ فلم جے ہو میں شامل ہوا اور انھیں توجہ کا مرکز بنا دیا، اس کے بعد سے انھوں نے دنیا بھر میں تقریباً دو سو شوز کیے اور وہ انڈیا کے سب سے کم عمر گلوکار ہیں جنھوں نے لندن کے ویمبلے ارینا میں بھی پرفارم کیا، حیران کن طور پر وہ درجن بھر زبانوں میں گا سکتے ہیں حالانکہ وہ صرف ہندی اور انگلش بولتے ہیں، ارمان کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ سے ہی ایک ایسا فن کار بننا چاہتا تھا جو خود اپنی موسیقی بنائے۔ ایک ایسا فنکار جو گیت کے بول بھی خود لکھے موسیقی بھی خود دے اور اسے پیش بھی خود کرے، اس لئے میرا انگلش پاپ میوزک اور وہ میوزک جو میں 2021 میں بناؤں گا، وہ ایسا ہی ہوگا، میرے مداح اس میں میری ہی جھلک دیکھیں۔
Share.

About Author

Leave A Reply