بابری مسجد خلاف فیصلہ انڈیا کی پانچ ریاستوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ

0

ہندوستانی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جمعہ کی شام ایک نوٹس جاری کرکے بتایا گیا کہ فیصلہ سنیچر کو سنایا جائے گا عام طور پر سنیچر کو سپریم کورٹ میں چھٹی ہوتی ہے امید ظاہر کی جارہی تھی کہ کیس کا فیصلہ 15 نومبر تک آئے گا۔۔۔۔

نئی دہلی (میزان نیوز) ہندوستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو سمیت مختلف ریاستوں میں سکیورٹی سخت کرکے ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے کردی گئی جبکہ اترپردیش کے بی جے پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے کو فتح و شکست سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہیئے، ہندوستان کی سپریم کورٹ نے پانچ سو سال سے زائد پرانے ایودھیا کی بابری مسجد تنازعہ کا فیصلہ سناتے ہوئے متنازعہ اراضی شری رام جنم بھومی نیاس کو سونپنے اور سنی وقف بورڈ کو مسجد کی تعمیر کیلئے ایودھیا میں ہی مناسب مقام پر پانچ ایکڑ اراضی دینے کا حکم دیا ہے، ہندوستان کی سپریم کورٹ اجودھیا کی بابری مسجد زمین تنازعہ میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جج ایس اے بوبڈے، جج ڈی وائی چندر چوڑ، جج اشوک بھوشن اور جج ایس عبدالنذیر کی آئینی بنچ صبح ساڑھے دس بجے اپنا فیصلہ سنایا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ہندوستانی چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں فریقوں کی دلیلیں  کوئی نتیجہ نہیں دیتیں۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زمین کی ملکیت کا فیصلہ عقیدے پر نہیں کیا جاسکتا۔ ہندو اس کو ہی رام کی پیدائش کی جگہ مانتے ہیں جبکہ مسلم اس جگہ نماز اداکرتے تھے، ہندو فریق جس جگہ کو سیتا رسوئی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ مسلم فریق اس جگہ کو مسجد اور قبرستان بتاتا ہے، سی جے آئی نے کہا اندرونی حصے میں ہمیشہ پوجا ہوتی تھی۔ باہری چبوترہ رام چبوترہ اور سیتا رسوئی میں بھی پوجا ہوتی تھی، سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر کل شام ایک نوٹس جاری کرکے اس بارے میں معلومات دی گئی تھیں، عام طور پر سنیچر کو سپریم کورٹ میں چھٹی ہوتی ہے اور امید ظاہر کی جارہی تھی کہ کیس کا فیصلہ 13 سے 15 نومبر کے درمیان آئے گا لیکن غیر متوقع طور پر فیصلے کیلئے آج کا دن منتخب کیا گیا، جب مسلمان عید میلاد النبیؐ کی خوشیاں منا رہے ہیں آئینی بنچ نے 40 دن کی سماعت کے بعد گزشتہ 17 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply