اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی ریڈ وارنٹ جاری جائیداد ضبط کی جائے گی

0

جسٹس سردار طارق نے اٹارنی جنرل نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کی بیرون ملک جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے کیا کیا؟ بتایا گیا جائیداد ضبطگی کی درخواست بھی ریڈ وارنٹ کے ساتھ لگا دی ہے ۔۔۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحٰق ڈار کی بیرون ملک گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے جس کے بعد انہیں انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا، واضح رہے کہ 9 جولائی کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن میں عطا اللہ قاسمی کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت میں سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو مزید 3 روز کی مہلت دیتے ہوئے جمعرات 12 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے ریڈ وارنٹ جاری کیے، جس کے بعد ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو درخواست کردی ہے۔

Related image

دوران سماعت وزارت داخلہ کی جانب سے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا، جسٹس سردار طارق نے اٹارنی جنرل نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کی بیرون ملک جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے کیا کیا؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ جائیداد ضبطگی کی درخواست بھی ریڈ وارنٹ کے ساتھ لگا دی ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اسحٰق ڈار عدالت کے بلانے پر نہیں آئے، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار عدالت کی بے توقیری کررہے ہیں اور وہ نوٹس گھر کے باہر چسپاں کرنے کے باوجود پیش نہیں ہو ئے، خیال رہے کہ اسحٰق ڈار پاناما پیپرز لیکس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے چند ماہ بعد ہی علاج کی غرض سے لندن روانہ ہو گئے تھے جس کے بعد وطن واپس نہیں آئے، اس سے قبل سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو پاناما پیپرز کیس میں اپنا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے حوالے سے ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 29 جولائی کو سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر اسحٰق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply