ایران کا مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی طیارہ آئندہ ہفتے منظرعام پر لایا جائیگا

0

ایرانی فوج کے خصوصی دستوں کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو خلیج فارس میں امریکہ کےپاس جو کچھ ہے ایران اسے تباہ کردیگا ۔۔

تہران (میزان نیوز) ایران نے آئندہ ہفتے مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی جہاز کو منظرعام پر لانے کا اعلان کردیا ہے، اس سے قبل ایرانی بحریہ نے پہلی بار مقامی سطح پر تیار کیے گئے بحری دفاعی نظام کو بحری جنگی جہاز پر نصب کرنے کا اعلان کیا تھا، ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے تکطرفہ نکل جانے اور دوبارہ پابندیاں عائد کئے جانے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناطر میں ایرانی حکومت کے اِن اقدامات کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے، ایران کے وزیر دفاع جنرل عامر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی شہری آئندہ بدھ کو جنگی جہاز فضاؤں میں دیکھ سکیں سکے گے، ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق جنرل عامر نے کہا کہ ہم دفاع کے قومی دن کے موقع پر جنگی جہاز کو پیش کریں گے اور لوگ اس کو پرواز کرتے اور اس کیلئے تیار کردہ آلات کو دیکھ سکیں گے، انھوں نے اس کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران کی اولین ترجیح میزائل کی صلاحتیوں کو بڑھانا ہے، خیال رہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ دنوں جنگی صلاحیتوں میں اضافے یک بعد دیگرے اعلان کررہا ہے، واضح رہے کہ ایران کے رہبراعلیٰ امام خامنہ ای نے کہا تھا کہ امریکہ کیساتھ مذاکرات ہونگے نہ جنگ ہوگی، گزشتہ تیس سالوں میں ایران کی خود انحصاری پر مبنی دفاعی صلاحتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جس کا عراق اور شام میں ایران کے قدس بریگیڈ نے اظہار کیا ہے، ایٹمی معاہدے سے روگردانی کے بعد امریکہ اور ایران کے کشیدہ تعلقات مزید تلخ ہو گئے ہیں اور خلیج میں ایرانی اور امریکی بحریہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Related image

بدھ کو ایران کے ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ ایرانی بحریہ نے پہلی بار مقامی سطح پر تیار کیے گئے بحری دفاعی نظام کو بحری جنگی جہاز پر نصب کیا ہے، ایرانی ذرائع ابلاغ نے ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’کم فاصلے پر مار کرنے والے دفاعی نظام کمند کے ساحلی اور سمندری تجربے کامیاب رہے ہیں اور یہ نظام ایک جنگی بحری جہاز پر نصب کر دیا گیا ہے اور دوسرے جنگی جہاز پر جلد نصب کر دیا جائے گا، کمند نظام کو ایرانی فیلینکس قرار دیا دیا گیا ہے، یہ دفاعی خودکار نظام دشمن کے میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یاد رہے کہ ایرانی فوج کے خصوصی دستوں کے کمانڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو امریکہ کے پاس جو کچھ ہے ایران اسے تباہ کر دے گا، میجر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ ’امریکہ نے جنگ شروع کی ہے اور اسلامی جمہوریہ اسے ختم کرے گا، ان کا یہ بیان امریکی صدر کی اس ٹویٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ کبھی بھی امریکہ کو دھمکی مت دینا۔

Share.

About Author

Leave A Reply