ایران نےعیدالفطر کے بعد تمام مقدس مقامات کھولنے کا اعلان کردیا

0

ڈاکٹر روحانی مطابق جن لوگوں میں وائرس کی تشخیص ہورہی ہے انہیں بہتر طبی انتظامات کیوجہ سے ہسپتالوں میں کم وقت گزارنا پڑ رہا ہے کورونا کی روک تھام میں کامیابی عوامی تعاون اور انتظامیہ کے بروقت اور اقدامات کیوجہ سے حاصل ہوئی۔۔۔

تہران (میزان نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پاجانے کے بعد اب عیدالفطر کے بعد تمام مقدس مقامات کھولنے کا اعلان کردیا، پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق ایران کی قومی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد ملک میں تمام روضہ ہائے مقدسہ کھول دیئے جائیں گے، تاہم اس کیلئے کچھ احتیاطی تدابیر بھی ہوں گی جن کا وقت آنے پر اعلان کیا جائے گا، انہوں نے ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں کمی لانے کیلئے اقدامات کی تعریف کی، ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ جن لوگوں میں وائرس کی تشخیص ہورہی ہے انہیں بہتر طبی انتظامات کی وجہ سے ہسپتالوں میں کم وقت گزارنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام میں یہ کامیابی عوام کے تعاون اور انتظامیہ کے بروقت اور بہتر اقدامات کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران کے حکام کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے سے روکنے کیلئے مناسب آگہی مہم اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے، دوسری جانب ایران میں کورونا کے 2 ہزار 300 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، ایرانی وزیر صحت کے بیان مطابق ایران میں چوبیس گھنٹے کے دوران 66 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد مجموعی اموات 7 ہزار 249 ہوگئیں، واضح رہے کہ ایرانی حکومت رمضان کے بعد ان علاقوں میں اسپورٹس ایریناز اور یونیورسٹیاں بھی کھولنے پر غور کر رہی ہے جو کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے ہیں، ملک کے کئی خطوں میں کورونا کے باعث عائد کی گئیں پابندیوں میں نرمی کے بعد گزشتے ہفتے ہی دکانیں، بازار اور شاپنگ سینٹرز کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

Share.

About Author

Leave A Reply