اہلحدیث رہنما حافظ سعید کو دہشت گردی میں معاونت پر دس سال قید

1

کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں جن میں سے 24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں پروفیسر حافظ سعید کو قبل ازیں رواں سال 12 فروری کو دو کیسز میں 11 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔۔۔

لاہور (میزان نیوز) پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ اور اہل حدیث مسلک کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید کو دس سال قید کی سزا سنا دی، لاہور میں جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 16/19 اور 25/19 پر فیصلہ سناتے ہوئے حافظ سعید سمیت چار افراد کو 2 مقدمات میں قید کی سزائیں سنائیں، حافظ محمد سعید، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس، دس سال کی سزا سنائی جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، پروفیسر حافظ محمد سعید جولائی 2019ء سے گرفتار ہیں اور ان کے خلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جاچکے ہیں، جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں جن میں سے 24 مقدمات کے فیصلے ہوچکے ہیں جبکہ باقی اے ٹی سی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، حافظ سعید کو اس سے قبل رواں سال 12 فروری کو جج ارشد حسین بھٹہ نے ہی دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Share.

About Author

1 Comment

Leave A Reply