اُمت اسلامیہ کی مشکلات کا بنیادی سبب ولایت سے دوری ہے

0

تحریک انصار اللہ کے قائد عبد الملک الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ ولایت ہی وہ عنصر ہے جو امت اسلامیہ کے دشمنوں کو لگام دینے امت میں پیدا ہونیوالے شگاف کو پُر کرنے اور الٰہی تعلیمات کے جاری و ساری رہنے کی ضمانت ہے۔۔۔

صنعا (میزان نیوز) یمن کی حکمراں اتحاد تحریک انصار اللہ کے سربراہ بدر الدین الحوثی نے کہا ہے کہ امت اسلامیہ کی مشکلات کا بنیادی سبب ولایت سے دوری ہے، عید غدیر کی مناسبت سے یمنی عوام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ عالم اسلام اور عالم عرب اس وقت بے پناہ مشکلات سے دوچار ہے اور بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ اس کا حل امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ میں ہے مگر سبھی کو یہ جان لینا چاہیئے کہ امریکہ اور اسرائیل بذات خود خطے میں پیدا ہونے والی مشکلات کی جڑ ہیں، تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ الٰہی تعلیمات سے دوری کے سبب امت اسلامیہ کے امور میں اغیار نے مداخلت کی راہ اپنا لی ہے اور یہی مداخلت خطے کے اسلامی اور عرب ممالک میں مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہے، عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ ولایت ہی وہ عنصر ہے جو امت اسلامیہ کے دشمنوں کو لگام دینے، امت میں پیدا ہونے والے شگاف کو پُر کرنے اور الٰہی تعلیمات کے جاری و ساری رہنے کی ضمانت ہے، اُنھوں نے یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی جانیں گئیں اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا، پانچ سالوں میں سعودی اتحاد اور اس کے سرپرست یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکتے ہیں، واضح رہے کہ یمن جنگ کی وجہ سے سعودی معیشت منفی سمت کی جانب مسلسل گامزن ہے، سعودی عرب دینے والا ملک تھا جو قرض لینے والا ملک بن چکا ہے، اس کے علاوہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنا پر عالمی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خیال رہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ گزشتہ پانچ برسوں سے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحاد کی جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہے اور اُس نے اب تک جارح سعودی دشمن کو اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply