امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کیلئے طالبان دعا گو ہیں

0

افغان طالبان کے لیڈروں نے امریکی نیٹ ورک سی بی ایس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے صدارتی الیکشن جیت جانے کیلئے پرامید ہیں انہوں نے صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے طالبان کی تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔۔

پشاور (میزان نیوز) طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی نیٹ ورک کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن جیت جائیں گے اور افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو نکال لیں گے، طالبان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا کے باعث خرابی صحت بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، ایک دوسرے طالبان لیڈر کا سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا جب ہم نے ٹرمپ کو کووڈ انیس لاحق ہونے کے بارے میں سنا تو ہم ان کی صحت کے بارے میں پریشان ہوگئے تھے لیکن لگتا ہے کہ اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے، دوسری جانب طالبان کے اس بیان کے بعد ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے، صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان ٹم مورٹو نے سی بی ایس نیوز کو بتایا طالبان کو یہ جان لینا چاہیئے کہ صدر ہر طرح سے امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے، افغان طالبان کی جانب سے صدر ٹرمپ کی یہ حمایت ان کے اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرسمس تک افغانستان سے تمام فوجیوں کو نکال لیا جائے گا، صدر ٹرمپ ایک عرصے سے یہ وعدہ کرتے آئے ہیں کہ وہ تمام امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلا لیں گے، طالبان نے ان کے اس بیان کا خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی اس اعلان کو امریکا کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے مثبت پیش رفت قرار دیا تھا، رواں برس فروری میں طالبان اور امریکا کے درمیان بیس سالہ جنگ ختم کرنے کے حوالے سے قطر میں ایک معاہدہ طے پایا تھا، اس وقت طالبان اور افغان حکومت کے نمائندے دوحہ میں مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان مذاکرات میں ابھی تک کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوسکی ہے، امریکا نے سنہ دو ہزار ایک میں نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کے بعد افغانستان میں اپنی فوجیں اتار دی تھیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply