امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 20 ہلاک

0

ٹیکساس کے گورنر ڈان پیٹریک کےمطابق شاپنگ مال میں فائرنگ کے الزام میں 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے صورتحال خطرے سے خالی نہیں لیکن حالات قابو میں ہے امریکی ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔۔۔

ٹیکساس (میزان نیوز) امریکا کی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک ہوگئے، ٹیکساس حکام نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا، انہوں نے بتایا کہ شاپنگ مال میں فائرنگ کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایل پاسو کے میئر کے چیف آف اسٹاف اولیویا زیپاڈا کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ تاحال یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ مجموعی طورپر فائرنگ سے کتنے افراد ہلاک ہوئے لیکن ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے، ٹیکساس کے گورنر ڈان پیٹریک نے فوکس نیوز کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہم حتمی طور پر نہیں بتا سکتے لیکن 15 سے 20 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، میئر ڈی مارگو نے سی این این کو بتایا کہ تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، انہوں نے بتایا کہ صورت حال خطرے سے خالی نہیں لیکن حالات قابو میں ہے، واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، رواں برس جون میں امریکا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، علاوہ ازیں رواں سال جولائی میں امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں شاپنگ مال کے اندر 2 نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے، گزشتہ برس نومبر میں امریکا کی ریاست ورجینیا میں میونسپل کی عمارت میں فائرنگ کے نتیجےمیں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ مئی 2018 میں امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ہی ایک ہائی اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 طالب علم ہلاک ہوئے تھے، سبیکا عزیز شیخ کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکا میں تعلیم حاصل کرنے گئی تھیں، 2018ء کے اوائل میں فلوریڈا کی ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 طلبہ ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں گن کنٹرول کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہوئے تھے۔

Share.

About Author

Leave A Reply