امریکہ میں طوفانی برفباری 20 ہلاکتیں◾ لاکھوں افراد بجلی سے محروم

0

پیر سے جاری سرد طوفان نے امریکہ کے زیادہ تر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور برف کی کئی انچ موٹی تہہ جمنے اور بجلی بند ہونے سے لاکھوں افراد شدید ٹھنڈ کا سامنا کررہے ہیں اکثر لوگوں کو پہلی مرتبہ ایسی صورتحال کا سامنا ہوا ہے۔۔۔

واشنگٹن (میزان نیوز) امریکہ کی کئی ریاستیں شدید سردی، یخ بستہ ہواؤں، برف باری اور بارشوں کی زد میں ہیں جب کہ مختلف حادثات میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام میں خلل پڑنے سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں، پیر سے جاری سرد طوفان نے امریکہ کے زیادہ تر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور برف کی کئی انچ موٹی تہہ جمنے اور بجلی کی فراہمی رکنے سے لاکھوں افراد شدید ٹھنڈ میں ایک ایسی صورت حال سے گزر رہے ہیں، جس کا سامنا اکثر لوگوں کو پہلی مرتبہ کرنا پڑ رہا ہے، منگل کو ریاست نارتھ کیرولائنا کے ساحلی علاقے میں طوفان کی زد میں آکر تین افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ہیوسٹن میں سردی سے بچنے کیلئے آگ جلانے والے ایک ہی گھر کے چار افراد آتش زدگی کے باعث ہلاک ہو گئے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق ٹیکساس اور کینٹکی کی ریاستوں میں سڑکوں پر گاڑیاں پھسلنے سے کم ازکم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی ریاستوں میں عہدے داروں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور ہائی ویز پر جانے سے احتراز کریں کیونکہ سڑکوں پر برف جمنے سے گاڑی ڈرائیو کرنا دشوار ہوچکا ہے، کاریں، ٹرک اور دوسری گاڑیاں پھسل کر ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بہت سے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply