امریکہ اب بھی عراقیوں کی توھین کررہاہے، امام خامنہ ای

0

امریکہ حشدالشعبی کو نشانہ بناکر دہشت گرد تنظیم داعش کو عراق سے نابود کرنے کا بدلہ لے رہا ہے امریکہ نے اس دہشت گرد گروپ سے توقعات وابستہ کررکھی تھیں جو حشدالشعبی کی وجہ پوری نہیں ہوسکیں

تہران (میزان نیوز) اسلامی جمہوری ایران کے رہبر اعلیٰ امام سید علی خامنہ ای نے عراق میں امریکی فوج کی جانب سے عراقی نیم فوجی تنظیم حشدالشعبی کے مراکز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس امریکی اقدام کو عراقیوں کی توھین قرار دیا، امام خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے عراقیوں کی توھین کا سلسلہ بڑا طویل ہے، موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے عراق کی جغرافیائی سلامتی کا احترام نہیں کیا اور عراق میں موجود امریکی اڈے پر پہنچ کر عراقی وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتا ہے، یہ امریکیوں کی ایسی جرات تھی جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ قوموں کا احترام نہیں کرنا چاہتا، امام خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ حشدالشعبی کو نشانہ بناکر دہشت گرد تنظیم داعش کو عراق سے نابود کرنے کا بدلہ لے رہا ہے امریکہ نے اس دہشت گرد گروپ سے توقعات وابستہ کررکھی تھیں جو حشدالشعبی کی وجہ پوری نہیں ہوسکیں

Share.

About Author

Leave A Reply