امریکا پابندیاں ختم کرئے، ایران ایٹمی معاہدہ پر عمل درآمد شروع کر دیگا

0

ایرانی وزیر خارجہ مطابق اگر جو بائیڈن پابندیاں ختم کردیں تو ایران 2015ء کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کرئیگا اس ضمن میں نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن محض تین ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے سارے مراحل احسن طریقے سے پورے کرسکتے ہیں۔۔۔

تہران (میزان نیوز) ایران نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا ہے کہ اگر وہ تہران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کردیں تو ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کرے گا، غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کی جانب سے جوہری معاہدے 2015ء کی پاسداری سے متعلق مشروط آمادگی کا اظہار ایسے وقت کیا گیا ہے، جب امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگر جو بائیڈن نے تہران پر عائد پابندیاں ختم کردیں تو ایران اپنے 2015ء کے جوہری معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کرے گا، اس ضمن میں انہوں نے مزید کہا کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن محض تین ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے سارے مراحل احسن طریقے سے پورے کرسکتے ہیں، خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی حریف اور صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ کے امیدوار جوبائیڈن نے 2015ء کے تاریخی معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ راتوں رات ایسا ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ بدگمانی کے شکار فریقین ایک دوسرے سے اضافی وعدوں کا خواہاں ہوں گے۔

Share.

About Author

Leave A Reply