الطاف حسین نےگورنرسندھ کو استعفیٰ واپس لینےکی ہدایت کردی

0

تاجروں، صنعتکاروں، علمائےکرام اور مختلف شعبہ زندگی کے اکابرین کے مطالبے کے بعد ایم کیوایم کے قائد نے ہدایت دی

لندن (میزان نیوز) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشر ت العباد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک dr ishratخصوصاً سندھ میں امن واستحکام اور مختلف طبقوں کے مابین ہم آہنگی کی خاطر گورنر سندھ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ فوری طور پر واپس لیکر دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اسی دیانت داری سے عوام کی خدمت کرتے رہیں جس طرح وہ ماضی میں انجام دیتے آئے ہیں، الطاف حسین نے یہ بات ڈاکٹر عشرت العباد سے بدھ کی شب فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے مابین سیاسی اختلا فات کے تناظر میں ایم کیوایم نے حزب اختلاف میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے وزراء نے اپنی وزارتوں سے استعفے بھی دے دیئے تھے، ایم کیوایم کے اس فیصلے کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی گورنر شپ سے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کردیا تھا اور اپنی علالت کے پیش نظر دبئی روانہ ہوگئے تھے، الطاف حسین نے ڈاکٹر عشر ت العباد سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گورنر سندھ کے عہدے سے اپنا استعفیٰ رضا کارانہ طور پر دیا تھا تاہم تاجر وں، صنعتکاروں، تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام اور مختلف شعبہ زندگی کے اکابرین کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ میں گورنرسندھ سے استعفیٰ واپس لینے کیلئے کہوں، الطاف حسین نے ڈاکٹرعشرت العباد سے کہا کہ حکومتی اراکین، تاجروں، صنعت کاروں، علمائے کرام، اساتذہ اور دیگر شعبہء زندگی کے اکابرین کی درخواست کے پیش نظر میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ آپ اپنے استعفے کے فیصلے پر نظرثانی کریں اور ملک خصوصاً سندھ میں امن واستحکام کیلئے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply