افغانستان میں امریکی ناکامی کا الزام پاکستان پرلگانا منصفانہ نہیں ہے

0

وزیراعظم عمران خان کے مطابق امریکی جنگ میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا 70 ہزار جانیں گنوائیں اور 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا پاکستان کو امریکی جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیئے تھا اور میں شروع سے ہی اس جنگ کے خلاف تھا۔۔۔

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا الزام پاکستان پر لگانا غیر منصفانہ ہے اور دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو روسی ٹی وی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ہم نے 70 ہزار جانیں گنوائیں اور 100 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکا کی اس جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیئے تھا اور میں شروع سے ہی اس جنگ کے خلاف تھا کیونکہ اگر ہم نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ نہ لڑتے تو اس وقت ہم دنیا کا خطرناک ملک نہ ہوتے، عمران خان نے کہا کہ اتنے نقصانات کے باوجود آخر میں امریکا کی ناکامی پر ہمیں ہی قصور وار ٹھہرایا گیا اور امریکا اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر عائد کرتا ہے، یہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ سوویت یونین کےخلاف جنگ کا فنڈ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے دیا تھا اور پاکستان نے مجاہدین کو تربیت دی، ایک عشرے بعد جب امریکا افغانستان گیا تو کہا گیا کہ یہ جہاد نہیں دہشت گردی ہے، یہ بہت بڑا تضاد تھا جسے میں نے محسوس کیا اور اس کا ہر فورم پر اظہار بھی کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جب پاکستان، امریکا کا اتحادی بنا تو یہ گروپس بھی ہمارے خلاف ہوگئے، یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن عمل کے سلسلے میں طالبان سے جاری مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا تھا جس سے افغانستان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور پاکستان نے بھی اس اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply