افغانستان میں امریکی فوج پر طالبان کا حملہ دو دہشت گرد فوجی ہلاک

0

قندھار کے ہوائی اڈے کے نزدیک امریکی افواج کی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ریزولوٹ سپورٹ مشن کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام دہشت گرد امریکی فوجی مارے گئے۔۔۔

کابل (میزان نیوز) افغانستان میں تعینات امریکی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے، مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے اس حملے کی تصدیق کردی ہے جس میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، طالبان نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے ہفتے کے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قندھار کے ہوائی اڈے کے نزدیک امریکی افواج کی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے، مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ریزولوٹ سپورٹ مشن نے کہا ہے کہ حملے کی بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، طالبان جنگجوؤں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، طالبان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ حملہ جنوبی صوبے قندھار میں کیا گیا ہے، اس ٹویٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ امریکی دہشت گرد فوج کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، مزید کہا گیا کہ اس حملے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام دہشت گرد امریکی فوجی مارے گئے، دوسری طرف خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ امریکی گاڑی سڑک کنارے نصب ایک بم کی زد میں آ کر تباہ ہوئی ہے، قندھار صوبے کے ایک سینیئر افغان اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ یہ حملہ داند ڈسٹرکٹ میں کی گئی، عراق میں کیے گئے ایک امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا باعث بنی ہے، سکیورٹی ماہرین کے مطابق اس نئی پر تناؤ صورتحال میں افغانستان میں بھی تشدد بڑھ سکتا ہے، اسی تناظر میں افغان صدر اشرف غنی بھی کہہ چکے ہیں کہ افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، گزشتہ برس افغانستان میں جنگی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بیس تھی، اس وقت افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد تقریبا بارہ ہزار ہے، سنہ دو ہزار میں اس شورش زدہ ملک میں تقریبا ایک لاکھ فوجی تعینات تھے، انیس برسوں سے جاری افغان فوجی مشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر چوبیس سو امریکی فوجی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply