اسلام آباد میں ڈینگی ہےحکومت نہیں چاہتی فضل الرحمن شکارہوں

0

عمران خان کے کشمیر پر موقف پر پوری قوم اور شہباز شریف بھی اعلانیہ ساتھ ہیں جبکہ کچھ دنوں میں بلاول بھی ساتھ ہونگے اور یہ دونوں لیڈر فضل الرحمٰن کو سمجھانے میں کامیاب ہوجائیں گے فضل الرحمٰن کو عمران خان کا مشکور ہونا چاہیئے۔۔۔

کراچی (میزان نیوز) پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں اور اندر کی بات ہے وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، کراچی میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے جہاں ریلوے کے حوالے سے بات کی، انہوں نے اپنے سیاسی انداز میں اپوزیشن سے متعلق دعویٰ بھی کردیا، دوران گفتگو مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت مخالف مارچ سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ سب معاملات طے ہے، لانگ مارچ، دھرنے کا وقت نہیں آئے گا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بہت ڈینگی پھیلا ہوا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ مولانا کو ڈینگی ہو، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے کشمیر پر موقف پر پوری قوم اور شہباز شریف بھی اعلانیہ ساتھ ہیں جبکہ کچھ دنوں میں بلاول بھی ساتھ ہوں گے اور یہ دونوں لیڈر فضل الرحمٰن کو سمجھانے میں کامیاب ہوجائیں گے، بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو عمران خان کا مشکور ہونا چاہیئے، وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ اندر کی بات یہ ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور اپوزیشن کے ساتھ سارے معاملات ٹھیک ہیں، قبل ازیں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ہم یہ تاثر دیتے ہیں کہ نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف چور ہیں لیکن اصل میں ہمارا بہت بڑا معاشرہ چور ہے اور چور کا تب معلوم ہوتا ہے جب وہ اقتدار میں آتا ہے، خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا، جس میں انہوں نے اسلاموفوبیا اور مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر اہم نکات اٹھائے تھے لیکن مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر طویل بات کی تھی، علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن چٹان کی طرح متحد ہیں، اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ جب مقبوضہ کشمیر پر بات آتی ہے تو ہم یعنی حکومت اور اپوزیشن ایک چٹان کی طرح متحد ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply