اسلامی تاریخ پر مبنی فلمز اور ڈرامہ مقامی طور پر بنائے جائیں،وزیراعظم

0

وزیراعظم نے بتایا کہ اقتدار سنبھالنے کے پہلے دن ہی کہا تھا کہ لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہوجائیں گے کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے کرپشن اور اداروں کی تباہی پر ہرگز مفاہمت نہیں ہوگی یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں انہیں این آر او نہیں دیا جائے گا۔۔۔

اسلام آباد (میزان نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے این آر او کیلئے کسی طرح کی مفاہمت نہیں ہوگی، چاہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی جتنے چاہیں جلسے کریں یا دھرنا دیں، وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ سے ملاقات میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے بحالی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقعے پر اسلامی تاریخ پر مبنی فیچر فلمز اور ڈرامے مقامی سطح پر بنانے پر غور کیا گیا، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اور تعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں، رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں نوجوانواں سے خطاب کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ سے ملاقات کے دوران ملاقات میں سیاسی معاملات اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے دن ہی کہا تھا کہ لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے، کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے کرپشن اور اداروں کی تباہی پر ہرگز مفاہمت نہیں ہوگی، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں انہیں این آر او نہیں دیا جائے گا۔

Share.

About Author

Leave A Reply