اسرائیل کورونا کی دوسری لہر کا شکار یومیہ متاثرین 10 ہزار لاک ڈاؤن نافذ

0

اسرائیل کی جانب سے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے اعلان کے بعد یہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں دوبارہ قومی سطح پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے اسرائیل بھر میں جمعہ سے نافذ کیے جانے والا لاک ڈاؤن تین ہفتوں تک جاری رہے گا۔۔۔

تل ابیب (میزان نیوز) اسرائیل میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث بڑھتے متاثرین کے پیش نظر قومی سطح پر ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے جبکہ فرانس میں یومیہ متاثرین کی تعداد دس ہزار سے بڑھ گئی ہے، یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے، جبکہ انڈیا سمیت چند ممالک میں ابھی پہلی لہر ہی قابو میں نہیں آرہی اور متاثرین اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیل کی جانب سے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے اعلان کے بعد یہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں دوبارہ قومی سطح پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے، اسرائیل میں جمعہ سے نافذ کیے جانے والا لاک ڈاؤن تین ہفتوں تک جاری رہے گا، اس دوران یہودی مذہب کی سال نو کی تقریبات بھی متاثر ہوں گی، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یقیناً اس اقدام کی ہم سب کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی لیکن ملک میں یومیہ چار ہزار سے زائد متاثرین سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply