اسرائیل پر سائبر حملہ، اہم سائٹس پر تل ابیب کی تباہی کی ویڈیو پوسٹ

0

اہم سرکاری ویب سائٹس پر کئے اس سائبر حملے کے بارے میں اسرائیلی ویب کمپنی یوپریس کیطرف سے اسکے فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ یہ ایک دانستہ حملہ تھا جو کئی ایسی ویب سائٹس پر کیا گیا ہے جن کی ویب ہوسٹنگ ایک ہی کمپنی کرتی ہے۔۔۔

تل ابیب (میزان نیوز) اسرائیل مخالف ہیکرز نے کم از کم ایک درجن اہم اسرائیلی ویب سائٹس کو ہیک کرتے ہوئے وہاں جانے والے صارفین کیلئے معمول کے آن لائن مواد کے بجائے اسرائیل کی تباہی ہر مبنی ویڈیوز پوسٹ کردیں، یہ حملہ یوم القدس سے ایک دن پہلے کیا گیا ہے، یوم القدس کو ایران اور دنیا بھر میں ایرانی حمایتی اسرائیل کی نابودی کا دن کہتے ہیں، اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ہیکرز نے ان ویب سائٹس کو جمعرات اکیس مئی کو اپنے آن لائن حملوں کا نشانہ بنایا اور اس دوران تمام متاثرہ ویب سائٹس پر معمول کی معلومات اور مندرجات کے بجائے ہر جگہ اسرائیل کی تباہی پر مبنی ویڈیو نشر ہورہی تھی، اس ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایک ریاست کے طور پر اسرائیل کی تباہی کس طرح سے ممکن بنائی جائے گی، ہیکنگ کی زد میں آنے والی ان ویب سائٹس پر اس ویڈیو کے ساتھ عبرانی اور انگریزی زبانوں میں یہ پیغام بھی لکھا ہوا تھا اسرائیل کی تباہی کیلئے وقت گننے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق ہیکرز کی طرف سے متاثرہ ویب سائٹس پر اس پیغام کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں تل ابیب شہر کو تباہ حالت میں دکھایا گیا ہے، اس سائبر حملے کے بارے میں اسرائیلی ویب کمپنی یوپریس کی طرف سے اس کے فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ یہ ایک ایسا دانستہ حملہ تھا، جو کئی ایسی ویب سائٹس پر کیا گیا ہے، جس کیلئے ویب ہوسٹنگ ایک ہی کمپنی کرتی ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ماہرین کو ان ویب سائٹس پر وہ سکیورٹی گیپپ بھی مل گیا ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے غالباﹰ ہیکرز یہ حملہ کیا، یوپریس نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کے ماہرین کے ساتھ مل کر چھان بین کررہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان حملوں کے ذمہ دار ہیکرز کون تھے، ملکی میڈیا نے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سائبر حملہ کم شدت کا تھا، جس میں ویب ہوسٹنگ کرنے والی صرف ایک ہی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا۔

Share.

About Author

Leave A Reply