اسرائیل سے تعلقات سعودی شاہی خاندان اختلافات کا شکار ہوگیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل واضح طور پر کہا تھا کہ سعودی عرب مناسب موقع پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا اعلان کرے گا اُن کا دعویٰ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی یقین دہانیوں پر بھروسے سے مربوط ہے۔۔۔

واشنگٹن (میزان نیوز) امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان اسرائیل کیساتھ تعقات قائم کرنے کے حوالے سے اختلافات کا شکار ہے، فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے سعودی شاہی خاندان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے متعلق اختلافات سے دوچار ہوگیا ہے، سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اسرائیل سے تعلقات کے قیام میں تاخیر کرنے اور اسے فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کرنے کے خلاف ہیں جبکہ سعودی شاہی خاندان کے سینئر ارکان ولیعہد کی سوچ کے خلاف ہیں، ریاض میں موجود اہم ذرائع کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے سینئر ارکان نے ہفتہ قبل بیمار بادشاہ کی عیادت کے دوران ولیعہد کی جانب سے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے میں تیزی پر تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل کیساتھ سعودی عرب کے تعلقات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، اخبار کے مطابق شاہ سلمان اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے خلاف ہیں اور وہ اسرائیل کا بائیکاٹ چاہتے ہیں تاہم ولیعہد بن سلمان اسرائیل کے ساتھ تجارتی اور کارروباری تعلقات کی فوری بحالی چاہتے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان چاہتے کہ جدید سعودی عرب کے قیام کیلئے جس سرمایہ کاری کی ضرورت ہے وہ اسرائیل سے تعلقات قائم ہونے سے پوری کی جاسکتی ہے، دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے چند روز قبل واضح طور پر کہا تھا کہ سعودی عرب مناسب موقع پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا اعلان کرے گا اُن کا دعویٰ ولیعہد محمد بن سلمان کی یقین دہانیوں پر بھروسے سے مربوط ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply