اسرائیلی موساد محسن فخری زادہ کے قتل کی ذمہ دار ہے، نیویارک ٹائمز

0

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کے ایٹمی سائنسدان کی قتل کی مذمت جاری کرنے سے کچھ گھنٹے قبل ہی ایران نے اماراتی ولی عہد کو سخت پہنچایا تھا اماراتی کے حکام نے ایران کی جانب سے اس براہ راست رابطے سے متعلق تبصرہ نہیں کیا۔۔۔

لندن (میزان نیوز) ایران نے امریکی جارحیت کی صورت میں متحدہ عرب امارات پربراہ راست حملے کی دھمکی دی ہے، مشرقی وسطی سے متعلق برطانوی خبر رساں ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں ایران نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کانڈر محمد بن زاید النہیان سے براہ راست رابطہ کیا، مڈل ایسٹ آئی کا کہنا ہے کہ اگرچہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارہ موساد محسن فخری زادہ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے لیکن ایران کو خدشہ ہے کہ امریکہ میں عنقریب عہدے سے سبک دوش ہونے والے صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جارحیت کرواسکتے ہیں، ویب سائٹ کے مطابق ان ہی خدشات کے پیش نظر ایران نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سے براہ راست رابطہ قائم کرکے انہیں آگاہ کیا کہ اگر امارات سے اسرائیل نے جارحیت کی تو ایران براہ راست متحدہ عرب امارات پر حملہ کردے گا اور امارات کو فخری زادہ کا قاتل تصور کرے گا، تفصیلات کے مطابق امارات کی جانب سے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کی قتل کی مذمت جاری کرنے سے کچھ گھنٹے قبل ہی ایران نے یہ پیغام اماراتی ولی عہد کو پہنچایا تھا، ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے ایران کی جانب سے اس براہ راست رابطے سے متعلق تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply