اسرائیلی توسیع پسندی عالمی امن کیلئے خطرہ بن گئی ہے،علامہ رضی جعفر

0

اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں خلاف اسرائیلی جارحیت رکوائیں اور غزہ کا کئی سالوں سے جاری محاصرہ ختم کرایا جائے اُمہ فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے آواز بلند کرئے۔۔۔

کراچی (میزان نیوز) جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس منائے جانے کے حوالے سے جعفر یہ الائنس پاکستان کا اجلاس بارگاہ حسینی میں منعقد ہوا جس میں علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ رجب علی بنگش، قاسم نقوی، شہزاد رضوی، سبط رضا اور ضیا الحسن نے شرکت کی اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے قبلہ اول پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاء کردی ہے، جبکہ اس کی توسیع پسندی نے عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ پیدا کیا ہوا ہے، اُنھوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے امریکی شہہ پر مزید مقبوضہ علاقوں کا اسرائیل میں الحاق کیا تو یہ اسکی سنگین غلطی ہوگی اور یہودی آباد کاروں کو یہ زمین چھوڑنی پڑے گی، انھوں نے کہا پاکستان کے شیعہ مسلمان فلسطینیوں کی آئینی، جمہوری اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوائیں اور غزہ کا کئی سالوں سے جاری محاصرہ ختم کرایا جائے، قدس کی آزادی کیلئے او آئی سی کو مضبوط کیا جائے یا مسلم ممالک میں عوامی لیڈر شپ اپنے اندر ہم آہنگی پیدا کرکے قدس کی آزا ی کیلئے جدوجہد کرنے سے اپنے ہدف تک پہنچا جا سکتا ہے اور بیت المقدس کو صیہونیت سے آزاد کرایا جا سکتا ہے، مسلم اُمہ اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے آواز بلند کرئے اور دنیا کے دیگر مسلم ممالک کیلئے اُمت واحدہ کا عملی نمونہ پیش کریں۔

Share.

About Author

Leave A Reply